جڑانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، چار فرار

Published On 10 August,2025 11:17 pm

جڑانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کےعلاقے جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ روڈالہ کی حدود375گ ب میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جہاں مجیب علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے چھڑوانے کی کوشش کی جہاں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم پر مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔