شیخوپورہ :(دنیا نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے تین ماہ بعد پاکستانی جہاز گرانے کا دعویٰ ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس کی پوری پارٹی دہشت گرد ہے۔
انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیا، پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ’خس کم جہاں پاک‘ ہے۔