لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی پہلی ٹورازم شاہراہ "واہگہ ہیریٹیج کوریڈور" کی تعمیر مکمل ہوگئی، افتتاحی تقریب آج ہوگی۔
روڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرداخلہ محسن نقوی شرکت کریں گے، قائداعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر تک ورلڈ ماڈل پراجیکٹ پر 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔
واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کیلئے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم ہوں گی۔
واضح رہے کہ قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ بارڈر (زیرو لائن) تک، تعمیراتی کام تیزی مکمل کیا گیا،13 کلومیٹر طویل اس منصوبے پر 28 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، لاکھوں شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کرنے کے لئے سڑک کو اطراف سے وسیع کیا گیا۔
دو رویہ ٹورازم شاہراہ 68 فٹ چوڑی ہے جس کے دونوں اطراف 20 فٹ چوڑی سروس روڈز بھی تعمیر کی کی گئی ہے۔