رحیم یار خان: (دنیا نیوز) مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس کے درمیان تصادم میں اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ کوٹسمابہ کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس میں تصادم ہوگیا۔
حادثے میں 4 ریسکیو اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔