گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں مسافر بس کی چھت سے گر کر 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کھوکھا سٹاپ گجرات روڈ پر پیش آیا، دونوں بھائی درخت سے ٹکرا کر نیچے سڑک پر گرے، پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے دونوں بھائیوں کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق بھائیوں کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان ہیں۔