لسبیلہ: مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم، 9 افراد جاں بحق، 2زخمی

Published On 22 August,2025 10:59 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل کےقریب مسافر کوچ اور 2 پک اپ گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل اور سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔

حادثے کا شکار کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں، جاں بحق و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے بیلہ جارہے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جائے حادثہ پر فوری کارروائی کی گئی، تاہم تصادم کی شدت کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت شکور احمد، شکیل احمد، عبدالغفور، محمد علی، محمد حنیف امید، علی محمد، سعید محمد، یونس عبداللہ، محمد انس عبداللہ، محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔