نالے میں جیپ گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے

Published On 26 August,2025 11:15 pm

کولی پالس: (دنیا نیوز) تھانہ کوز پارو کے قریب جیپ نالے میں جا گری، تین افراد جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔

نالے میں گرنے والی گاڑی میں 20 سے 25 افراد سوار تھے، جاں بحق ہونے والے تین افراد میں مرد، خاتون اور بچی شامل ہیں۔

حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو آر ایچ سی کوز پارو اور سیر غازی آباد منتقل کر دیا گیا۔