بہاولنگر: (دنیا نیوز) چک نمبر 441 سکس آر کے قریب 3 افراد گندے پانی کے کنویں میں ڈوب گئے۔
ریسکیو عملہ کے مطابق ایک نوجوان 15 فٹ گہرے کنویں کی صفائی کیلئے اترا تھا، دو افراد بچانے کیلئے کنویں میں گئے تینوں ڈوب گئے۔
حکام کے مطابق گندے پانی کے کنویں میں ڈوبنے والے تینوں افراد جاں بحق ہو گئے، تینوں افراد کنویں میں موجود زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہوئے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں لیاقت علی، محمد نزیر اور شبیل احمد شامل ہیں۔