ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو نوجوان جاں بحق

Published On 19 September,2025 10:46 pm

عبدالحکیم: (دنیا نیوز) ٹرک اور موٹرسائیکل کے تصادم میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کوٹ اسلام کے قریب ہوا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی شناخت محمد مدثر اور شان کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے عملہ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر عبدالحکیم منتقل کر دیں۔