کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت موسیٰ بابر اور فہد کے ناموں سے ہوئی، حادثہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹنے سے پیش آیا۔
دوسرا حادثہ شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ موٹرسائیکل سلپ ہونے کے سبب پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 19 سالہ حسیب کے نام سے ہوئی۔