کراچی: ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Published On 23 September,2025 04:15 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے۔

پہلا حادثہ زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب پیش آیا، نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔

دوسرا حادثہ سٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گلشن حدید فیزون الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا، ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ہسپتال منتقل کردیا گیا، متوفی کی عمر 35 سال ہے اور متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے، پولیس نے متوفی کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

کورنگی سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے سے موٹرسائیکل سواروں کو روندھتا ہوا فٹ پاتھ پرچڑھ گیا حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 افراد زخمی ہوئے جبکہ ان کی موٹرسائیکل ٹرک کے نیچے پھنس گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے حادثات کے مقدمات درج کرکے واقعات کی مزید تفتیش شروع کردی۔