بہاولنگر: گدھا گاڑی سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

Published On 27 September,2025 01:04 am

بہاولنگر: (دنیا نیوز) کھچی والا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی محمد بشیر کے نام سے شناخت ہوئی، پولیس نے ضروری کاروائی کیلئے لاش کو تحویل میں لے لیا۔