جعفرآباد: (دنیا نیوز) مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
افسوسناک حادثہ جمالی بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ حادثے میں دونوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے، حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا۔