دنیا میں 2.5 ملین، پاکستان میں 9 سے 11 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے: وزیر صحت

Published On 30 September,2025 05:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت 2.5 ملین نرسز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں 9 سے 11 لاکھ نرسز درکار ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ کو جواب دیتے ہوئے وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نرسنگ شعبے کی حالت اچھی نہیں، نرسنگ کونسل میں بدعنوانی اور ایف آئی اے کیسز تھے۔

وزیرِ صحت نے کہا کہ نرسنگ کونسل کو 48 گھنٹے قبل ڈیجیٹائز اور ری سٹرکچر کیا گیا، پرانے نظام میں اصلاح کی گنجائش نہیں تھی، نرسنگ کونسل کے بائی لاز میں وزارتِ صحت کا کوئی رول نہیں تھا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نئی نرسنگ کونسل کے ذریعے شعبے کو ترقی دیں گے، ہیومن اینگل نکال کر نظام کو شفاف بنایا جا رہا ہے، ہیومن ریسورسز کے شعبے کو ملک میں بھی ترقی دیں گے۔