کوئٹہ: قومی شاہراہ این 25 پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 5 افراد جاں بحق

Published On 30 September,2025 10:22 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور کار میں ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں سوراب کے علاقے نغاڑ میں قومی شاہراہ این 25 پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں گاڑی میں سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے اس حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔