تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق

Published On 06 October,2025 10:49 pm

سانگھڑ: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ شہداد پور ہالا روڈ پر پیش آیا جہاں دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔

ریسکیو عملہ کے مطابق حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔