شکارپور: حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نماز جنازہ ادا

Published On 04 October,2025 06:40 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) گزشتہ رات روڈ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ کندن چورنگی پر ادا کی گئی، سول سوسائٹی عزیز اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کسی منتخب نمائندے نے شرکت نہیں کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر عزیز و اقارب زار و قطار روتے رہے، ہر آنکھ اشک بار تھی، نماز جنازہ کے بعد جاں بحق افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات تیز رفتار مزدا بجلی کے پول سے ٹکرا کر سڑک کنارے سوئے افراد پر چڑھ دوڑا تھا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔