قصور: 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی

Published On 11 October,2025 12:47 am

قصور: (دنیا نیوز) الہ آباد چونیاں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا۔

موٹرسائیکلوں میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔