کراچی: تیز رفتار کار تلے کچلے جانے سے شہری جاں بحق

Published On 15 October,2025 02:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، ریسکیو حکام کے مطابق سپر ہائی وے کاٹھور ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا، جسکی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرتے ہوئے حادثے کا سبب بننے والے کار سوار کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کار سوار علی محمد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔