شہر قائد میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 14 October,2025 06:38 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا اور حادثات کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔