بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں ڈالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کھاٹاں سٹاپ کے قریب شاہ زور ڈالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جاں بحق 30 سالہ نوجوان کی محمد اظہر کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے ڈالے کو تحویل میں لے لیا، حادثے میں ڈالے کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔