پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
موٹر سائیکل سوار سڑک کراس کررہا تھا، ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت وارث علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لے کر ڈرائیورکے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کردی۔