عارف والا: (دنیا نیوز) بہاولنگر روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی رکشہ کو ٹکر، حادثہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق، 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق قبولہ سے ہے، افسوسناک حادثہ اڈہ 35 والی پلی کے قریب پیش آیا۔
افسوسناک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔