ہری پور: (دنیا نیوز) این اے 18 ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 18 سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، بابر نواز کے کاغذات کی سکروٹنی 21 اکتوبر کو ہوگی۔
پی ٹی آئی کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے ہیں، سکروٹنی کے دوران کسی قسم کا اعتراض نہیں لگایا گیا۔
این اے اٹھارہ میں 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، این اے 18 پر ضمنی الیکشن کی پولنگ 23 نومبر کو ہوگی، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔