سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی الیکشن کا میلہ سج گیا۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ اور پی ٹی آئی کے فاخر گھمن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پیپلزپارٹی کے راحیل کامران چیمہ اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے چودھری شفاقت بھی مقابلے میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلقے میں 2 لاکھ 96 ہزار 563 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، 185 پولنگ سٹیشنز میں سے 11 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حلقے میں ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔