بارشیں اور سیلاب: پنجاب میں قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 4 حلقوں میں الیکشن ملتوی

Published On 04 September,2025 08:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب میں بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 5 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے۔

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال، این اے 66 وزیرآباد، این اے 104 فیصل آباد اور این اے 96 فیصل آباد میں الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال، پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی میں بھی ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔