راولپنڈی:(دنیانیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ، خوراک کا تحفظ نا گزیر ہے۔
راولپنڈی میں وزیرریلوے حنیف عباسی کا تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، خوراک کا تحفظ اہم ترین معاملہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارےملک میں بہترین زرعی یونیورسٹیاں موجود ہیں،ہمارے زرعی شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کومعرکہ حق میں عظیم فتح ملی، دس مئی کےبعد ہمارےدشمن کوجارحیت کی جرأت نہیں ہوئی۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنی ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، میجرعدنان شہید کا تعلق میرے حلقے سے ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کئی بارکہہ چکے پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے گرائے۔
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاک فضایئہ کے شاہینوں نے معرکہ حق میں تاریخ رقم کی۔