این اے 18 میں ضمنی الیکشن: 13امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

Published On 22 October,2025 05:28 pm

ہری پور: (دنیا نیوز) این اے 18 میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکرونٹی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

ضلعی الیکشن کمیشن کے ذرائع کے ریٹرننگ افیسر نوید الرحمان نے فارم 32 جاری کر دیا 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے جب کہ ایک امیدوار وی سی چیرمین عبدالرشید تنولی کے کاغذات مسترد ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے بابر نواز خان کے کاغذات منظور کرلیے گئے ، پی ٹی آئی نے بابر نواز خان پر چار اعتراضات لگائے تھے جنہیں ریٹرننگ افیسر نے مسترد کردیا۔

اِسی طرح پیپلز پارٹی کی ارم فاطمہ ترک اور سابق وزیر اعلیٰ صابر شاہ کے کاغذات منظور کرلیے گئے، ضمنی الیکشن کی پولنگ 23 نومبر کو ہو گی۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے بابر نواز اور پی ٹی آئی کی شہرناز عمر ایوب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رے این اے 18 کی نشست سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔