مظفر گڑھ (دنیا نیوز) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے۔
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی گھروں کوواپسی پرخوشی ہوئی،وزیراعلیٰ مریم نوازسیلاب متاثرین کی بحالی پرخاص توجہ دے رہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز نے عوام کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے، انہوں نے عوام کی خدمت کےلیےعلی پوربھیجا ہے، پنجاب میں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، پنجاب حکومت کے اقدامات سےسیلاب متاثرہ علی پورمیں بحالی ممکن ہوئی۔
سینئرصوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےسیلاب متاثرین کی بھرپور مدد یقینی بنائی، پنجاب حکومت نےسیلاب متاثرین کے لیے بڑا ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن کیا،ہمارا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے،سیلابی صورتحال کےدوران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں مثالی کام کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازنےعوام سے کیے وعدے پورے کر رہی ہیں، کم ترین وقت میں سیلاب متاثرین کےنقصان کا ازالہ کیا جارہا ہے،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں سیلاب متاثرین کا اس سے پہلےایسا شفاف سروے نہیں ہوا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کی معیشت ٹھیک اور ملک میں ترقی ہورہی ہے۔