ن لیگ کا کے پی اور پنجاب کے تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

Published On 23 October,2025 05:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کےضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 6 ضمنی حلقوں کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان، این اے 185 ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 269 مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) نے پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز اور پی پی 116 سے رانا احمد شہریار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔