وفاق نے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی، مزید مسائل پیدا کرنا نہیں چاہتے: شازیہ مری

Published On 24 October,2025 04:43 pm

کراچی:(دنیا نیوز) ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومت نےتحفظات دورکرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ملک میں مزید مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پولیووائرس ہمارے بچوں کا بہت بڑا دشمن ہے، سندھ بھرمیں پولیوسےنمٹنے کے لیےعملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بدقسمتی سے آج بھی پاکستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کسان مضبوط ہوگا توپاکستان مضبوط ہوگا، زراعت پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کہا زراعت کو مضبوط کرنا ہے، آج اگر کسانوں پر توجہ نہ دی تو کسی حکومت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسان کومضبوط کریں گےتوملک کی معیشت مضبوط ہوگی،یہ بات بالکل درست ہےکہ (ن) لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا، پی ایس ڈی پی مل کر بنانے کا وعدہ ہوا تھا۔

شازیہ مرضی نے مزید کہا کہ اگربند کمروں میں پی ایس ڈی پی بنائیں گے تو ناانصافی ہوتی ہے، ہمیں وفاقی حکومت نے تحفظات دورکرانےکی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نہیں چاہتےملک کے مزید مسائل میں اضافہ کریں۔