کراچی:(دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےمختلف گروپس سےرابطوں کا فیصلہ کرلیا۔
باوثوق ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رواں ہفتے اسلام آباد جائیں گی، پیپلزپارٹی قیادت آزاد کشمیر کےمختلف گروپس کےساتھ مجوزہ نئی حکومت سازی کے فارمولے پر بات کرے گی، اسلام آباد میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی ارکان کا بھی اجلاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی پہلے ہی آزاد کشمیر میں مجوزہ حکومت سازی پلان کی توثیق کرچکی ہے، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےآزاد کشمیر میں وزارت عظمی کےلیےانتخاب کرےگی۔
دوسری جانب ذرائع کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ پیپلزپارٹی اعلیٰ قیادت ن لیگ کے ساتھ آزاد کشمیر اسمبلی کی مدت،الیکشن اور دیگر آئینی امور پر بات چیت کریں گے۔