صدر آصف علی زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published On 22 October,2025 03:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔

صدر آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی، ون آن ون طویل ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف علی زرداری سے ملاقات فیصل واوڈا کے بیرون ملک دورے کے بعد پاکستان آمد پر ہوئی، صدر آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔