لاہور:(دنیا نیوز) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسانوں کوفصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے۔
انسداد سموگ اقدامات کا جائزہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسانوں کو کاشت کاری کے لیے جدید زرعی آلات فراہم کیےگئے۔
اُنہوں نے کہا کہ کسانوں کے فائدہ کے لیے سپرسیڈرز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، پنجاب حکومت نےسموگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے۔
سینئر وزیر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، کسانوں کوفصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید مشینری فراہم کی ہے، فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



