علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

Published On 29 October,2025 07:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر احکامات جاری کیے تھے، نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کروادی۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔

علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔