لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما میاں محمودالرشید کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، میاں محمودالرشید کے مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ میاں محمودالرشید کو سینے میں انفیکشن بتایا گیا ہے، مزید تشخیص میڈیکل رپورٹ آنے پر کی جائے گی۔
علاوہ ازیں اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ بھی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں اُن کا علاج کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں میاں محمود الرشید، سرفراز چیمہ انسدادِ دہشت گردی عدالت سے قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔



