اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت کا مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم 7نومبر کو سینیٹ میں پیش کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم پر دو ایوانوں میں بحث بھی کرائی جائے گی، سینیٹ کا اجلاس چھٹی کے روز بھی جاری رہےگا،
مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی بحث ہو گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئینی ترمیم پیش ہونے کے بعد متعلقہ کمیٹی کو بھجوائی جائے گی، آئینی ترمیم کی آئندہ ہفتے منظوری لئے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے سینیٹ کا اجلاس چودہ نومبر تک جاری رہے گا۔



