لاہور: (دنیا نیوز) بھارت سے آنے والی ہواؤں نے لاہور کی فضا آلودہ کردی، بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔
دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا، لاہور 228 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، لاہور میں لوئر مال پر 441، بیدیاں روڈ 324 اور رائیونڈ روڈ پر 310 ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان کی فضا انتہائی آلودہ رہی، اے کیو آئی 443 کو چھو گیا، سیالکوٹ میں 294، گوجرانوالہ میں 278، بہاولپور میں 217 ریکارڈ کیا گیا، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔



