عرفان صدیقی سیاست کا وقار ، تادیر یاد رکھا جائے گا: مریم نواز

Published On 11 November,2025 12:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ناقابل فراموش سیاسی روایات کے علمبردار تھے، پاکستانی سیاست ایک شاندار اور باوقار سیاستدان سے محروم ہو گئی۔

مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ مرحوم عرفان صدیقی سیاست کا وقار تھے، تادیر یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی دو ہفتے سے سانس کی تکلیف کے باعث علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے۔

عرفان صدیقی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔