کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے: غلام محمد صفی

Published On 13 November,2025 02:40 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو دوام بخشنا چاہتا ہے۔

غلام محمد صفی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کے خود ارادیت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔