اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 23 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور دیگر قانون سازی کے اثرات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن اور حکومت رویے پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔



