اسلام آباد:(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق طلال چودھری کے پی پی 116 کے دورے اور میڈیا ٹاک پر نوٹس جاری ہوا، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نوٹس کے ذریعے طلال چودھری سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد کو بھیجی جائے گی۔
خیال رہے پی ٹی آئی اے ایم پی اے اسماعیل سیلا کی نااہلی پر پی پی 116 کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔



