تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.3ریکارڈ

Published On 17 November,2025 11:39 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ گہرائی زیر زمین 16 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز تربت سے 30 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔