لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر غزہ کے بہن بھائیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کی جانب سے 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
این ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ امدادی سامان میں ضروری سامان بشمول خیمے، ترپال شیٹس، جیتی کینز سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے غزہ براستہ مصر روانہ کی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مصر سے امدادی سامان غزہ کی جانب روانہ کیا جائے گا، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے حکام اِس موقع پر موجود تھے۔
این ڈی ایم اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی امدادی سامان کی یہ 25 ویں کھیپ ہے، پاکستان اب تک 2،427 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کر چکا ہے۔



