حماس اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرارداد مسودہ مسترد کر دیا: عرب میڈیا

Published On 17 November,2025 11:13 pm

غزہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ قرارداد فلسطین کی فیصلہ سازی پر بیرونی قوتوں کے کنٹرول پر راہ ہموار کرے گی، قرارداد سے غزہ کی حکومت اور تعمیرنو غیرملکی سرپرستی میں چلی جائے گی۔

غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کا مطلب غیرملکی سرپرستی ہوگا، غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کے زیرنگرانی فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سرحدی پالیسیوں پر بین الاقوامی میکنزم کے تحت اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔