نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ میں دوسال کی تباہ کن جنگ کےبعد بالآخرآگے بڑھنے کاایک راستہ نظرآرہاہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ میری سب سے اپیل ہے کہ سب جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ سب ملکرمشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنادیں، غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔



