13 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات بارے الیکشن کمیشن کا بیان جاری

Published On 19 November,2025 07:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مناسبت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیان جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب ختم ہو جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کریں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔