ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری

Published On 21 November,2025 06:22 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ضمنی انتخابات پی پی 116فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، رانا ثناءاللہ نے 20 نومبر کو انتخابی امیدوار رانا شہریار کے انتخابی جلسے میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینیٹر رانا ثنا اللہ کو کل 22 نومبر کو وضاحت کیلئے طلب کیا ہے۔