شیخوپورہ: (دنیا نیوز) ڈنکی لگا کر یورپ جانے والے دو پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
شیخوپورہ کے نواحی علاقہ کجر کے رہائشی کاشف جٹ اورافضل جٹ دو ماہ قبل سعودی عرب عمرہ کرنے گئے تھے۔
دونوں افراد عمرہ کرنے کے بعد لیبیا کے راستے ڈنکی لگا کر یورپ جانے کی کوشش میں کشتی حادثہ کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔
دونوں افراد کی لاشیں گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا، لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے، کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کاشف کے دوبچے جبکہ افضل کے تین بچے تھے۔



