عالمی ڈیجیٹل رابطہ کاری مزید بہتر بنانے میں بڑی پیشرفت، کون کون سے ملک شامل؟

Published On 22 November,2025 08:03 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) عالمی ڈیجیٹل رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

زیر سمندر بین الاقوامی فائبر آپٹک کیبل نیٹ ورک سی-ایم ای-وی ای 6 سب میرین کیبل سسٹم نصب 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل نیٹ ورک پاکستان کو فرانس سے لیکر سنگاپور تک جوڑتا ہے، سسٹم 100 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ سے زیادہ کی صلاحیت کا حامل ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان تیز تر رابطہ فراہم کرے گا،منصوبے میں شامل کمپنیوں میں ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پاکستان شامل ہے جب کہ بنگلا دیش، بھارت، سری لنکا، مصر، ملائیشیا کی کمپنیاں بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔

نیٹ ورک پچھلے سسٹمز کے مقابلے میں زیادہ فائبر اور دوگنی صلاحیت کا حامل ہے،ایشیا اور یورپ کے درمیان مصروف روٹس پر رابطہ زیادہ مضبوط ہوگا، سسٹم کم لاگت کے ساتھ بہتر نیٹ ورک فراہم کرنے میں مدد گار ہے اورپاکستان کو مجموعی طور پر 13.2 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ کی صلاحیت ملی۔

علاوہ ازیں4 ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ فوری فعال، بین الاقوامی انٹرنیٹ بینڈوڈتھ بڑھے گی، کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سنٹرز، فِن ٹیک، ای کامرس کو سہارا ملے گا، اسٹریمنگ اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔